اردن کے فرمانروا کا سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مملکت کی حمایت پر اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو عمان کے الحسینیہ محل میں اردن کے شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شاہ عبداللہ ثانی نے اردن کی مسلسل مدد پر سعودی عرب کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے۔

اردنی ایوان شاہی نے بیان میں کہا کہ ’شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ اردن کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام اور ایک مکتوب پہنچایا‘۔

Advertisement

مکتوب اور پیغام کا تعلق سعودی عرب اور اردن کے برادرانہ تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور علاقائی مسائل پر یکجہتی اور تعاون کے فروغ سے ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے ٹویٹ میں کہا کہ ’انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا‘۔ ’ تمام شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعاون کے قدیم رشتوں اور گہرے برادرانہ تعلقات کے استحکام کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی [ایس پی اے] کے مطابق شاہ عبداللہ نے کہا کہ ’اردن اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات ٹھوس اور گہرے ہیں۔ شکوک و شبہات اور دوسروں کی باتوں سے متاثر ہونے والے نہیں ہیں۔

شاہ اردن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر حال میں اردن کی مدد کی ہے۔ مملکت کی پالیسی اور اس کے اقداما ت ہمیشہ اردن کی تائید و حمایت میں رہے۔ اردن اور سعودی عرب کا امن ایک ہے اور دونوں ملک تمام چیلنجوں کے مقابلے میں صف بستہ ہیں‘۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی عرب اردن کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دونوں ریاستوں اور قائدین کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات کے استحکام کا انتہا درجے خیال رکھتا ہے‘۔

اردن کے فرمانروا اور سعودی وزیرخارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ لیا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل پر مشاورت اور یکجہتی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں