چائے کے پیالوں میں فن کا طوفان بپا کرنے والی سعودی خاتون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں تجریدی آرٹ کی فنکارہ لیان الجہنی نے چائے کے کپ کو فن پاروں میں تبدیل کیا ہے، سوشل میڈیا پر اسے سراہا جا رہا ہے۔

سعودی فنکارہ لیان الجہنی نے پورٹریٹ کا آرٹ اپنے طور پر سیکھا ہے۔ اب وہ چائے کے کپ اور گتے پر پسندیدہ شخصیات کی شکل وصورت بنا کر ہزاروں صارفین کی نظر میں آگئی ہیں۔

Advertisement


الجہنی نے العربیہ نیٹ سے گفتگو میں لیان الجہنی نے کہاکہ آرٹ افکار و خیالات کے اظہار اور انسانی شخصیت کو اجاگر کرنے کا خوبصورت ذریعہ ہے۔ آپ اپنے ذہن میں پنپنے والے تصورات کو مختلف طریقوں سے دنیا کے سامنے لاسکتے ہیں۔ اچھوتے فن کار اظہار کے لیے نئے طور طریقے آزماتے رہتے ہیں۔ میں نے بھی اس طرح کی ایک کوشش کی ہے۔

لیان الجہنی نے کہا کہ جب چائے کے کپس کو فن پاروں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو میرے گھر والوں اور دوستوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ انہوں نے تعریف بھی کی اور آرٹ کے اس نئے طریقہ کار کو خوبصورت تر بنانے کے لیے تجاویز سے بھی نوازا۔

سعودی فنکارہ کا کہنا ہے کہ معمولی چیزوں کو جمالیاتی شکلیں دے کر نمائش کا پروگرام ہے۔ امید ہے کہ ان کا یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں