.

امارات کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے پرفضائی میزبان کا برج الخلیفہ کی چوٹی پرجشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کرونا کیسز کی وجہ سے برطانیہ نےمتحدہ عرب امارات کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔ حال ہی میں برطانیہ نے امارات کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا جس پر اماراتی فضائی عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہاں تک کہ امارات کی ایک فضائی میزبان نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کی چوٹی پر چڑھ کر اس خوشی کا جشن منایا۔ اس نے برج الخلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہو کرچند سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھی بنائی۔

برج الخلیفہ کی چوٹی پرچڑھنے والی خاتون میزبان نے فضائی سفر کے دوران استعمال ہونے والا مخصوص لباس پہن رکھا تھا۔

برطانیہ کی سفری پابندیوں میں تبدیلی اور متحدہ عرب امارات کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورنج میں منتقل کرنے کے فیصلے کے جشن کے موقع پر اس اشتہار کی تصویر کشی کی گئی۔

ایمریٹس ایئرلائنز کی جانب سے شائع کردہ ویڈیو کلپ نے اشتہار کی تیاری اور فلم بندی کے مناظر دکھائےگئے اور اشتہار کی ہیروئن پردے کے پیچھے دکھائی۔ اس نے کہا کہ ’خوش آمدید ماں! میں دنیا کی چوٹی پر ہوں‘۔

ایمریٹس ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ اشتہار کو پس منظر میں سبز اسکرین کے بغیر فلمایا گیا ہے۔ فضائی میزبان کے برج الخلیفہ کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے پہلے محتاط منصوبہ بندی ، تربیت اور سخت حفاظتی پروٹوکول وضع کیا گیا۔

اس نے وضاحت کی کہ فلم بندی کا آغاز طلوع آفتاب سے ہوا اور ٹیم کے اراکین بشمول فضائی میزبان کے 828 میٹر بلند برج خلیفہ کی 160 ویں منزل سے اوپر چڑھنا شروع ہوئے۔ انہیں چوٹی تک پہنچنے میں ایک گھنٹہ 15 منٹ لگے۔