.

نئے اسلامی سال پر مسجد نبوی میں پہلی نماز جمعہ کا ایمان پرور منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نئے اسلامی سال 1443ھ کے پہلے جمعۃ المبارک کے موقع پر ہزاروں فرزندان توحید نے مسجد نبویﷺ میں نئے ھجری سال کی پہلی نماز جمعہ ادا کی۔

نئے اسلامی سال کی پہلی نماز جمعہ کے موقع پر مسجد نبویﷺ نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ مسجد کے صحن اور اس کی گیلریوں میں بھی نمازی موجود تھے جن کے چہروں سے طمانیت، سکون، امن، راحت اور خشوع نمایاں دکھائی دے رہا تھا۔

اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ وبا کے خطرے کے پیش نظر صحت کے کرونا سے بچاؤ کے پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اسلامی سال کے پہلے جمعہ کے موقع پر نمازیوں نے عالم اسلام کی فلاح بہبود اور دنیا کو کرونا جیسی وبا سے نجات کی دعائیں کیں۔

انتظامیہ کی طرف سے مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی زیادہ تعداد کی آمد کے پیش نظر صحت کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رکھے تھے۔