.

عسیر نے اپنے دلکش ماحول کی سیاحت کے لیے دروازے کھول دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی عسیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی معاونت اور پیروی کے ساتھ سعودی ٹورزم اتھارٹی نے نیشنل سینٹر فارایونٹس کے تعاون سے جنوب مغرب میں واقع عسیر خطے میں سیاحتی مقامات اور تجربات کا ایک پیکج متعارف کیا ہے۔ یہ سیاحتی پروگرام مملکت میں وزارت سیاحت کی طرف سے شروع کئے گئے موسم گرما کے سیاحتی منصوبے "ہمارا موسم گرما آپ کا سیزن" کے عنوان تحت شروع کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام 24 جون کو شروع ہوا اور ستمبر 2021 کے اختتام تک جاری رہے گا۔

عسیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ ترکی بن طلال نے کہا کہ اس سال، عسیر خطے نے ہر سمت سے سیاحوں کے استقبال کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ برسات اور ہلکی گرمی کے ماحول کے درمیان خطے کے زائرین کے لیے رہائش، ریستوران، کیفے، اور سیاحتی مقامات کی تیاری کے لیے مناسب سیاحتی خدمات مہیا کی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے دروازے کھولنے کے باوجود سیاحوں کو وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

عسير
عسير

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دانشمندانہ قیادت انسان کی بنیادی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتی ہے اور اس کو اولین ترجیح کے طور پر اختیار کیے ہوئے ہے۔

عسیر میں فطرت، اصلیت اور فنون لطیفہ کےمشاہدے کے بے شمار مواقع ہیں۔ ان میں ’سما ابھا پارک‘ کی سرگرمیاں، محالہ میں ملین واک، امیجنیشن لینڈ، عسیر پریڈ اور ابو خیال پارک میں وایلیٹ لینڈ تاریخی اور ثقافتی ورثے سے بھرپور مقامات ہیں جہاں پر مختلف قسم کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ تاریخی محلات میں آل بو نقتہ المطحمی، آل ینفع، غیہ ، المخض اور العکاس، الشریف اور الحیفہ تفریحی پارک شامل ہیں۔

عسير .
عسير .