.

مریض کی بڑی آنت میں زندہ کیڑے کی موجودگی کا حیران کن واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر اپنی نوعیت کے ایک عجیب و غریب واقعے کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک مریض کی بڑی آنت میں زندہ کیڑے (بیٹل) کو دکھایا گیا ہے۔

"این سی بی آئی" ویب سائٹ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے اینڈو سکوپی کے دوران ایک مریض کی بڑی آنت میں "لیڈی بگ" بیٹل دیکھا اور وہ بھی ششدر رہ گئے۔

59 سالہ مریض کو ایک گیلن پولی تھیلین گلائک پینے سے ایک رات پہلے اینڈوسکوپی کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ کالونوسکوپی کے لیے اس کی تیاری نے کیڑے کو معدے اور بالائی چھوٹی آنت میں ہضم کرنے والے خامروں سے بچنے میں مدد دی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آدمی کسی بھی ضمنی اثرات کا شکار نہیں ہوا جبکہ وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ زندہ کیڑا کب اور کیسے نگل گیا۔

اس واقعے کی اطلاع کچھ کارکنوں نے اس ماہ کے شروع میں دی تھی لیکن یہ تازہ واقعہ نہیں ہے۔ یہ واقعہ سنہ 2019 میں سامنے آیا تھا۔

عام طور پر بیان کی جانے والی Coccinellidae کی 6000 سے زیادہ اقسام شمالی امریکا میں لیڈی برڈز کے نام سے مشہور ہیں جب ک دنیا میں اسے بیٹل کےطورپر بھی جانا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کیڑا ماحول دوست اور یہاں تک کہ کسانوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔