امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہے طالبان ایسے جنگجوؤں کو ٹوئٹر پلیٹ فارم کے ذریعے پیغام رسانی کی اجازت ہے جبکہ مجھے اس حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
’’میکس نیوز‘‘ نامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ٹوئٹر انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے یہ بات انتہائی ہتک آمیز ہے کہ جب ٹوئٹر آمروں، چوروں اور قاتلوں کو اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے اور اس کے مقابلے میں اس نے کئی ملین فالورز رکھنے والے امریکا کے سابق صدر کو عوامی رابطے سے محروم کر رکھا ہے۔
اس کے مقابلے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد کو ٹوئٹر کے ذریعے تنظیم کے خبریں جاری کرنے کی اجازت ہے جبکہ دنیا کو معلوم ہے کہ ان کے عسکری طالبان نے کس طرح کابل ائر پورٹ کا کںڑول حاصل کیا۔
بدھ کے روز تک ذبیح اللہ مجاھد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تین لاکھ بائیس بزار فالورز موجود تھے۔
ٹوئٹر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور وہاں پر لوگ اپنی مدد کے لیے ٹوئٹر کا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ٹوئٹر پلیٹ فارم عام الناس کی سلامتی کو پہلی ترجیح دیتا ہے۔ اہم اپنے پلیٹ فارم سے نشر ہونے والے مواد کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور انہیں پلیٹ فارم کے وضع کردہ قواعد وضوابط سے ہم آہنگ بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں اکاؤنٹس کے ذریعے انتہا پسندی کی ترویج پر کڑی سزا دینے سے گریز نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر نے رواں برس 08 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سابق امریکی صدر کا اکاونٹ منجمد کر دیا تھا۔ اس وقت آٹھ ملین افراد انہیں فالو کر رہے تھے۔
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بُک اور ٹویٹر کے خلاف اینٹی سنسرشپ کے تحت قانونی چارہ جوئی کااعلان
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بُک ، ٹویٹر اور گوگل کے خلاف اینٹی سنسرشپ کے تحت قانون چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان تینوں ... بين الاقوامى -
ٹرمپ کے اکاونٹ کی معطلی کے بعد نریندر مودی'ٹویٹر' پر چھا گئے
چند روز قبل امریکی کانگریس کی عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کے بلوے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' نے صدر ٹرمپ کا اکائونٹ معطل کردیا تھا تاکہ وہ ... بين الاقوامى -
ٹویٹر پر ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں ایرانی سپریم لیڈر کو مہنگی پڑ گئی
ٹوئٹر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، دھمکی اور تشدد پر اکسانے کی پاداش میں خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کیا مشرق وسطی -
ٹویٹر، فیس بک کے بعد انسٹا گرام وسنیپ چیٹ نے بھی ٹرمپ کے ہاتھ باندھ دیے
ایسا دکھائی آتا ہے کہ امریکی عوام کے بعد اب سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گردن ناپنا شروع کر دی ہے۔ یہ پیش رفت ٹرمپ پر عائد کیے گئے ... بين الاقوامى