کابل سے انخلا کی پرواز میں افغان دوشیزہ کے ہاں بچی کی ولادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ایئر فورس کے مطابق کابل سے انخلا کے آپریشن کے دوران ایک افغان دوشیزہ نے بچے کو اس وقت جنم دیا جب وہ امریکی فوجی طیارے کے ذریعے جرمنی کی رامسٹین ایئر بیس پر سیٹل ہو چکی تھیں۔

امریکی ایئر فورس کی ٹریفک کمان نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ اپنے ملک افغانستان سے انخلا کے دوسرے مرحلے پر ایک افغان خاتون کو زچگی کے عمل سے گزرنا پڑا۔

پرواز کے کپتان کے مطابق افغان دوشیزہ کو دوران پرواز زچگی میں پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تو جہاز کے کپتان نے طیارے کی بلندی کم کر دی تاکہ جہاز میں ہوا کا دباؤ بڑھایا جا سکے جس سے زچہ کی زندگی بچانے میں نہایت مدد ملی۔

جہاز کے کپتان نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت عسکری ٹرانسپورٹ طیارے کے کارگو کیبن میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ زچہ اور بچہ کو قریبی میڈیکل یونٹ بھجوا دیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

نیٹو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کم سے کم اٹھارہ ہزار افراد کو دارلحکومت سے باہر منتقل کیا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں