گورنر مکہ کی موجودگی میں کعبہ کو غسل دینے کی تقریب کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر خالد الفیصل شہزادہ نے پیر کے روز کعبہ کو غسل دینے اعزاز حاصل کیا۔ غسل کعبہ کی نگرانی خادم الحرمین الشریفین کرتے ہیں مگر اس بار ان کی نیابت میں عملی طور پر غسل کے مراحل کی ذمہ داریاں گورنر مکہ نے ادا کیں۔

کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔ حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، ممتاز علما اور کلید برداران کعبہ بھی شریک ہوئے۔

Advertisement

اس سال کعبہ کو غسل دینے کے مراحل بھی کرونا وبا کی وجہ سے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت انجام دیے گئے۔

گورنر مکہ نے کعبہ کو اندر سے زمزم کے پانی میں عرق گلاب ملا کر اسے دھویا اور غلاف کعبہ کی دیوار کو کپڑے کے ٹکڑے سے خشک کیا۔

واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم سال میں دو مرتبہ یکم شعبان اور محرم کے مہینے میں ادا کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں