سعودی عرب کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مملکت کی مغربی گورنیٹ طائف کے علاقے السیل الکبیر کی وادی البھیتہ میں شدید بارشوں اور ژالہ باری پر مبنی ویڈیوز ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔
آسمان پر چھائے گہرے بادل، بارش کے دوران مٹی سے اٹے اولے ویڈیوز میں انتہائی بھلا منظر پیش کرتے ہیں۔
تساقط كثيف لحبات البرد الان على #البهيته بالسيل الكبير
— طقس منطقة مكة المكرمة ⛈ (@Makkah_wether) August 24, 2021
رصد العضو / منصور المطرفي pic.twitter.com/PbHpMvDV80
سعودی عرب کے قومی محکمہ موسمیات نے مملکت کے بعض علاقوں میں تیزی سے موسم تبدیل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شہری گرج چمک اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں تیز اور درمیانی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے حد نظر میں کمی اور سیلاب کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ جازان، عسیر، مکہ المکرمہ اور الباحہ کی چوٹیوں پر تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
تساقط كثيف لحبات البرد الان على #البهيته بالسيل الكبير
— طقس منطقة مكة المكرمة ⛈ (@Makkah_wether) August 24, 2021
رصد العضو / منصور المطرفي pic.twitter.com/PbHpMvDV80
موسم سے متعلق پیش گوئی کرنے والے مرکز کے مطابق نجران، الریاض، مدینہ منورہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے رہنے والوں کو روزمرہ کی سرگرمیاں طے کرتے وقت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔