ایک طرف سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ پر فضا مقامات کا رُخ کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر میں واقع کوہ سودا پر ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے نہ صرف موسم ٹھنڈا کر دیا بلکہ سودا پہاڑ پر پڑنے والی ژالہ باری سے علاقے نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی۔ بلا شبہ گرمی کے ستائے لوگوں کے لیے یہ موسم ناقابل یقین اور حیران کن ہے۔
فوٹوگرافر "رشود الحارثی" نے گذشتہ روز کوہ سودا میں ہونے والی ژالہ باری کے بعد سفیدی مائل مناظر کی عسکری بندی کی۔ اس نے نہ صرف سودا پہاڑ کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیے بلکہ عسیر کے ابھا شہر کے مناظر بھی دکھائے۔ عسیر کے علاقے کے دلبہار موسم کے مناظر کوسوشل میڈیا پر لوگوں نے غیرمعمولی طور پر پسند کیا۔


الحارثی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا عسیر میں خوبصورتی کی تصاویر ہمیشہ مکمل ہی اس وقت ہوتی ہیں جب وہاں کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔ موسم ٹھنڈا ہونے سے وہاں پرخوبصورت ماحول بن جاتا ہے۔ خاص طورپر جب بارش ہواور پہاڑوں کی چوٹیوں پر دھند کی لہریں چھا جائیں تو وہی منظر ناقابل بیان اور سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عسیر میں سودا پہاڑ کا موسم باقی سعودی عرب سے مختلف اور الگ ہے۔ اس کی سطح سمندر سے اونچائی 3000 میٹر سے زیادہ ہے اور یہ پہاڑ گھنے درختوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہ جنگلات اس علاقے کے موسم، آب وہوا اور قدرتی ماحول کو مزید پرکشش بنا دیتے ہیں۔
الحارثی کا کہنا تھا کہ السودا کا درجہ حرارت موسم گرما میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ہوتا جبکہ سردیوں میں درجہ حرارت آس پاس کے پہاڑی علاقوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔
-
سعودی عرب میں ’دھند کا سمندر‘ کہلانے والے’کوہ سودہ‘ کے دلکش مناظر
سعودی عرب کے جنوب میں واقع مشہور پہاڑ "السودہ" کی ڈھلوانوں پر دھند کی لہریں کچھ ایسے پھیلتی ہیں جیسے وہ انہیں اپنی آغوش میں لے رہی ہوں۔ دھند کی لہروں ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: شدید گرمی میں ٹھنڈک کا احساس دلانے والا جنت نظیرمقام ’السودہ‘
ان دنوں سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں مگر مملکت میں کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جو اپنے معتدل موسم اور آب وہوا کی بدولت جنت نظیر ... مشرق وسطی -
بادلوں میں گھرا پُر فضا سعودی شہر’میسان‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز
موسم گرما میں شدید گرمی کے ایام میں سعودی عرب کےجنوب مغرب میں واقع میسان شہر کو اپنے معتدل موسم کی بدولت جنت نظیر قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے اسی موسم کی ... مشرق وسطی