.

ریاض میں یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی افسر بیرونی تعلقات دینا مدنی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ویژن 2030 کے تحت مملکت کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے خواتین کو قومی زندگی کے مختلف شعبوں خدمات کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

دور رس نتائج کی حامل اسی قومی پالیسی کے تحت سعودی شہری دینا مدنی ریاض میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی بیرونی تعلقات افسر کے طور پر مئی 2020 سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ دینا کی ذمہ داریوں میں سب سے اہم سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد اور ریلیف (کے ایس ریلیف) اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے ساتھ وسائل کو متحرک کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈونرز اور بیرونی شراکت داروں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کو مربوط کرنا ان کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

دینا مدنی کے حوالے سے ’عرب نیوز‘ میں شائع پروفائل کے مطابق وہ اقوام متحدہ کی جانب سے مہاجرین کے لیے کام کے بارے میں عوام میں وسیع تر شعور بیدار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مملکت میں تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے نئی شراکت داری بنانے کی خواہشمند ہیں۔

دینا مدنی نے جون2011 اور جنوری 2016 کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کی رکن  بھی رہی ہیں
دینا مدنی نے جون2011 اور جنوری 2016 کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کی رکن  بھی رہی ہیں

وہ سیل اے+ نیٹ ورک کی شریک بانی بھی ہیں جو مئی 2011 میں سعودی عرب میں خواتین کے لیے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پہلے پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد سعودی عرب میں خواتین کےلیے ہر شعبے میں بہتر مواقع مہیا کرنا ہے۔

مارچ 2010 اور جون 2017 کے درمیانی عرصہ میں دینا مدنی نے جنیوا میں اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مستقل مشن میں قائم مقام نائب مستقل نمائندہ اور جدہ میں او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ میں پولیٹیکل آفیسر کی حیثیت سےبھی خدمات انجام دی ہیں۔

دینا مدنی نے جون2011 اور جنوری 2016 کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کی رکن بھی رہی ہیں۔ ڈیواس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے 2013 کے سیشن کے دوران دینا مدنی کو عرب سیاق وسباق کے سیشن میں سب سے کم عمر شراکت دار کی حیثیت سے دعوت دی گئی تھی۔

دینا مدنی نے 2008 میں امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر سکول سے سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات میں گریجویٹ ڈپلومہ اور کارنیل یونیورسٹی سے ایگزیکٹو سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
انہوں نے جدہ کی دارالحکمہ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات اور معاملات میں ماسٹر ڈگری اور اسی یونیورسٹی سے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔