شاہ فیصل ایوارڈ کے لیے تخلیقی کاوشیں مارچ 2022 تک بھجوائی کی جا سکتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنرل سیکریٹریٹ شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ نے پانچ شعبوں میں امیدواروں سے اپنی منفرد تخلیقی کاوشوں کی نامزدگی سے متعلق درخواستیں طلب کر لی ہیں- تخلیقی کاوشوں سے متعلق نامزدگیاں مارچ 2022 کے آخر تک ارسال کی جا سکتی ہیں-

شاہ فیصل ایوارڈ کے سکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل کے مطابق ’’ایوارڈ کمیٹیاں ہر سال چار شعبوں میں سے ہر ایک کے لیے کسی علمی موضوع کا تعین کرتی ہیں- اس مرتبہ اسلامی مطالعات ایوارڈ کے لیے اسلامی فن تعمیر، عربی زبان و ادب کے لیے جدید نظریات اور قدیم عربی روایت، میڈیکل کے لیے وباؤں اور ویکسین جبکہ سائنس کے لیے کیمسٹری کا تعین کیا گیا ہے-‘‘

Advertisement

ڈاکٹر السبیل نے بتایا کہ اسلامی خدمات ایوارڈ اعزازی ہے- یہ اسلام اور اس کے پیرو کاروں کی فکری، علمی اور سماجی خدمت میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی کسی شخصیت کو دیا جاتا ہے-

السبیل نے یاد دلایا ہے کہ شاہ فیصل انعام کے لیے نامزدگیاں جامعات، علمی مراکز، اداروں اور تنظیموں کی جانب سے مارچ 2022 تک وصول کی جائیں گی-

انھوں نے بتایا کہ نامزدگیاں فضائی ڈاک، ای میل یا ایوارڈ ای گیٹ www.kingfaisalprize.org/nomination کے ذریعے مقابلے میں شرکت کے لیے بھجوائی جا سکتی ہیں- مزید معلومات شاہ فیصل ایوارڈ کے ویب پورٹل www.kingfaisalprize.org سے حاصل کی جا سکتی ہیں-

مقبول خبریں اہم خبریں