جمعہ کے روز سعودی عرب میں ایک خوبصورت فلکیاتی منظراس وقت دیکھنے میں آیا جب طلوع آفتاب سے پہلے مملکت کے آسمان میں چاند کو مختلف اور متضاد شکلوں میں 16 فیصد روشنی کے ساتھ دیکھا گیا۔
جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی نے ایک ٹوئٹ میں دکھائی گئے مناظر میں چاند کو مشرقی افق جڑواں سر کے پچھلے حصے اور جڑواں سر کے اگلے حصے کو آسمان میں روشنی بکھیرتے دیکھا گیا۔
يرصد بسماء #السعودية 💫🔭✨قبل شروق الشمس صبيحة يوم الجمعة 3 سبتمبر 2021 هلال القمر المتناقص المضاء بنسبة 16٪ بالقرب من رأس التوأم المؤخر و رأس التوأم المقدم تزين الافق الشرقي وسيكون الهلال على بعد بضعة درجات فقط من رأس التوأم المؤخر. pic.twitter.com/gTP8w1Anwd
— الجمعية الفلكية بجدة (@JASsociety) September 2, 2021
جمعہ کی شام الشعریٰ ستارہ اور برج الجوزا کو جنوب مشرقی افق پر متعدد روشن ستاروں کے ساتھ جلوہ گر دیکھا گیا۔ یہ مظاہر عام آنکھ سے دیکھتے جاسکتے ہیں۔
اس دلفریب فلکیاتی مظہر کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ، "SPA" نے اطلاع دی تھی کہ جمعہ کی صبح طلوع آفتاب کے وقت کم ہوتے ہوئے ہلال چاند کے رجحان کو دیکھا جائے گا جو 16 فیصد روشن ہوگا۔