پاکستان اورسعودی عرب کے اشتراک سے21 ملکی ’برائٹ اسٹار‘ مشقیں شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب اور پاکستان کے اشتراک سے کثیر ملکی فوجی مشقیں "برائٹ اسٹار 2021" مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس پر شروع کی گئی ہیں۔ ان مشقوں میں سعودی عرب، مصر، امریکا، برطانیہ، یونان، قبرص، اردن، پاکستان سمیت اکیس ممالک شرکت کر رہے ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد دوست ممالک کی مسلح افواج کے دفاعی اور عسکری تجربات کا تبادلہ کرنا،برادر اور دوست ممالک کی شریک افواج کے مابین اشتراک عمل کو بڑھانا، آپریشنل تصورات کویکجا کرنا، حصہ لینے والے فوجیوں کی مہارت کو بہتر بنانا ہے۔

نیز مشقوں کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشن اور ٹریننگ کا طریقہ تیار کرنا، میری ٹائم سکیورٹی بڑھانا، ٹریننگ اور مشترکہ فضائی کارروائیوں کا انتظام کرنا اور دشمن کے بغیر پائلٹ طیاروں کو دریافت اور تباہ کرنے کی تربیت دینا بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں