.

تنگ سرنگوں میں جہاز اڑانے والے اطالوی مہم جو کا نام گینز بک میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے شہر استنبول کے باہر گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے تیار کی گئی دو سرنگوں کے اندر سے ریسنگ طیارہ گذارنے والے ایک اطالوی شو پائلٹ کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اطالوی ہواباز کو یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ وہ تنگ اور لمبی سرنگوں سے نہایت کامیابی کے ساتھ جہاز کو گذارنے میں کامیاب رہا ہے۔

ٹنل کوریڈور منصوبے کے لیے 40 افراد کی ٹیم ، جدید تربیتی ٹیکنالوجی اور ایک سال سے زیادہ کی تیاری درکار تھی۔ اطالوی پائلٹ کی اس کامیاب مہم جوئی اور طویل سرنگ سے طیارہ اڑا کر لے جانے پر اس کا نام گینز بک میں شامل کیا گیا ہے۔