.

سعودی عرب کا کرونا سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کو 20 ملین ریال کا عطیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کو 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے

او آئی سی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کہا ہے کہ ’اسلامی ممالک میں کرونا کے انسداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے عطیہ موصول ہوا ہے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب وبا کے انسداد اور مابعد اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنی بین الاقوامی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔

’سعودی عرب کی طرف سے موصول ہونے والا عطیہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اس رقم میں سے ایک حصے سے کرونا ویکسین خریدی جائے گی جو مستحق ممالک کو فراہم ہو گی‘۔