.

سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن پرائیرلائنز کےطیاروں پردوبارہ پرانارنگ روغن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے مملکت کے آیندہ 91 ویں قومی دن کی خوشی میں اپنے دوطیاروں کو دوبارہ اپنا پرانا رنگ کردیا ہے تاکہ وہ السعودیہ کے پرانے طیاروں سے مشابہ نظرآسکیں۔

سعودی ایئرلائنز نے طیارے کو رنگ کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کی ایک ویڈیوشیئر کی ہے۔اس میں وہ 1980ء اور1990 کے عشروں میں اپنے طیاروں ایسا رنگ اس طیارے کو بھی کررہے ہیں۔تب طیارے کے رنگ کے اوپرسبز دھاری تھی جو 1981 سے 1996ء تک کمپنی کا لوگو تھا۔

سعودی ائیرلائنز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپنے ماضی کے ساتھ ہم نے فضاؤں میں ایک عظمت اوروقار قائم کیا ہے۔قومی کیریئر نے 75 سال قبل 1946ءمیں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔اس کی نشان دہی کے لیے طیارے کے اوپر 75 نمبر بھی لکھا گیا ہے۔

مملکت کے قومی دن کی یاد میں ایک اور طیارے کو بھی دوبارہ رنگ روغن کیا گیا ہے۔ مملکت کی قیادت کو ظاہرکرنے کے لیے بانی شاہ عبدالعزیز، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر کو ایک طیارے کے عمودی سٹیبلائزر پر چسپاں کیا گیا ہے۔

سعودی ائیرلائنز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہےکہ ’’قیادت کے وژن اورعوام کی منشا سے ہم سب سے متبرک سرزمین پر پرواز کرتے ہیں اور آسمان ہماری حد ہے۔‘‘

سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔1932ء میں اس تاریخ کوشاہ عبدالعزیزابن سعود نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے نجد اور حجاز کا نام تبدیل کر کے سعودی عرب رکھا تھا۔