الو کے بارے میں بہت سے نحوست پرمبنی بہت سے کہانیاں مشہور ہیں۔ وہ کہانیاں کتنی سچ ہیں اس کا تو پتا نہیں البتہ امریکا کے ایک چڑیا گھرمیں موجود الو روزانہ صبح پانی سے اپنا منہ دھو کریہ بتا رہا ہے کہ علی الصبح منہ دھونا کتنا ضروری ہے۔
واشنگٹن کے ’اریگون چڑیا گھر‘ کی مادہ الو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے پانی کے ایک برتن میں منہ مارکر اسے دھوتےدکھایا گیا ہے۔
الو کا منہ دھونے کایہ منفرد انداز چڑیا گھرکی انتظامیہ کے لیے بھی حیران کن ہے۔ مادہ الو کو دریائے مسی سیپی کےکناروں پرپائے جانے والے قدیم جانداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
لا ينقصها سوى المنشفة والصابون.. بومة تغسل وجهها صباحاً (فيديو)https://t.co/H0q6NKIh4e#البيان_القارئ_دائما pic.twitter.com/vv1rknwTBb
— صحيفة البيان (@AlBayanNews) September 20, 2021
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مادہ الو پانی کے ایک برتن میں بار بار منہ مار کراسے دھو رہی ہے۔ چڑیا گھر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مادہ الو روزانہ اپنا منہ دھوتی ہےاور اس کے بعد چہرے کو اپنے ہی جسم کے کسی حصے پر رگڑ کر اسے خشک کرتی ہے۔ منہ دھو کر وہ اڑ جاتی ہے۔