.

مدینہ منورہ میں فائرنگ کرنے والی سعودی دوشیزہ اور نوجوان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مدینہ منورہ پولیس نے ایک محلے میں فائرنگ کرنے والی لڑکی اور ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسين القحطانی کے مطابق ’سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں ایک لڑکی مدینہ منورہ کے ایک رہائشی محلے میں فائرنگ کرتی نظر آ رہی ہے‘۔

ترجمان نے بتایا کہ’ لڑکی پستول سے فائرنگ کر رہی تھی اور اس کا ساتھی وڈیو بنا رہا اور اسی نے وڈیو شیئر کی تھی‘۔ پولیس نے وڈیو کی اطلاع ملتے ہی انہیں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ دونوں سعودی شہری ہیں۔

حسین القحطانی نے بتایا کہ’ پولیس نے سعودی شہری اور ایک یمنی لڑکی کو بھی گرفتار کیا ہے ان کے قبضے سے نشہ آور اشیا اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں‘۔

ترجمان نے بتایا کہ’گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا‘۔