.

تصاویر: سعودی عرب کے قومی دن پر مملکت میں بچوں کی مسرّت اور سرور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ روز سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کے صوبوں اور شہروں میں بچوں کو بھی نہایت مسرور اور شادماں دیکھا گیا۔ بچوں کے لباس میں سبز رنگ شامل تھا اور وہ مملکت کے پرچم کے جھنڈے اور جھنڈیاں لہرانے میں مصروف نظر آئے۔

اسی دوران میں بہت سے گھرانے عوامی پارکوں اور کھلی جگہاؤں پر دیکھے گئے۔ اس موقع پر وہ تمام احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر لاگو کی گئی تھیں جن کی ہدایت متعلقہ حکام کی جانب سے دی گئی۔

سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مناظر
سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مناظر
سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مناظر

قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں منعقد سرگرمیوں میں ایئر شو، آتش باری، دیواری فن پاروں کی نمائش اور سعودی عرب کا مشہور لوک رقص "العرضۃ" شامل ہے۔

سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر مناظر

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کی جانب سے مملکت میں قومی دن کی مناسبت سے منعقد تقریبات اور عوام کے جوش و خروش کی متعدد تصاویر جاری کی گئی ہیں۔