آسٹریلیا:برسبین میں فلک بوس عمارتوں کے درمیان کارگوجہاز نے9/11 حملوں کی یادتازہ کردی
آسٹریلیا کے شہربرسبین میں فلک بوس عمارتوں کے درمیان اڑنے والے رائل آسٹریلوی فضائیہ کے سی-17 کارگوجیٹ کی فوٹیج نے امریکا پرگیارہ ستمبر2001ء کے حملوں کی یادتازہ کردی ہے۔بعض عینی شاہدین کے بہ قول انھیں ایسے لگا کہ طیارہ ابھی کسی اسکائی کریپر سے ٹکراجائے گا۔
بوئنگ سی 17 اے گلوب ماسٹر سوم اسٹریٹجک ایئرلفٹ طیارے کی ویڈیو گذشتہ جمعرات کو ایک مشق کے دوران میں انتہائی کم اونچائی پراڑتے ہوئے فلمائی گئی تھی۔
اس ویڈیو میں رائل آسٹریلوی فضائیہ کا ایک جیٹ برسبین شہرکی فلک بوس عمارتوں کے درمیان سے گزرتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔این بی سی کے سینئرایگزیکٹو مائیک سینگٹن نے ٹویٹرپرلکھا ہے کہ یہ ایک ایئرشو کی ریہرسل تھی جس کی وجہ سے نائن الیون فوری طور پرفلیش بیک ہوا۔
رائل آسٹریلوی فضائیہ (آر اے اے ایف) نے گذشتہ ہفتے ایک پریس ریلیزمیں تصدیق کی تھی کہ جیٹ رواں سال سن سُپرریورفائر کی تیاری کے سلسلے میں نچلی سطح کی ریہرسل پروازیں کرے گا۔
آر اے اے ایف نے کہا تھا کہ ریہرسل پروازمیں دو فلائی پاسٹ دیکھے جائیں گے۔ان میں سے ایک 1000 فٹ کی بلندی پراڑایا جائے گا اور پھر دوسرا 300 فٹ سے کم اونچائی پر اڑایا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’’دفاعی فضائی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اورانعقاد میں تحفظ، شور کے انتظام اور ماحولیات کے پہلووں کو بہ طور خاص مدنظر رکھا گیا ہے،اس فضائی مشق میں شریک اسکواڈرن مقامی کمیونٹیوں پران کے شور کےاثرات کو کم سے کم رکھنے کے مقصد کے تحت طیارے اڑائیں گے۔‘‘