معجزہ: کھولتے لاوے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت قدم اکلوتا مکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سپین کے الکناری جزیرے پالما میں گذشتہ ہفتے سے آگ اگلتے آتش فشاں کا کھولتا لاوا کم سے کم تین مکانات کو صفحہ ہستی سے مٹا چکا ہے۔ آتش فشاں سے ہزاروں ٹن کھولتا لاوا ابل کر سینکڑوں مکانات کو نگل گیا جبکہ اس خوفناک صورت حال کے پیش نظر چھ ہزار افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اس تباہ کن صورت حال میں ایک فارم ہاؤس کے بیچوں بیچ اکلوتا گھر معجزاتی طور پر صحیح سالم حالت میں کھڑا ہے، آتش فشاں کی راکھ کے ڈھیر میں صحیح سلامت بچنے والے اس گھر کی تصاویر اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معجزا دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس گھر سے متعلق ملنے والی معلومات کے مطابق تباہی کے جلو میں زندہ سلامت معجزہ نما گھر 80 سالہ ڈچ جوڑے کی ملکیت ہے، جسے انہوں نے 30 برس قبل خریدا تھا۔

کرونا کی وبا پھیلانے کی وجہ سے اس معجزاتی گھر کے مالکان گذشتہ دو برسوں سے یہاں نہیں آ سکے تھے۔

لاوا ہفتوں نکل سکتا ہے

آتش فشاں سے کھولتے لاوے اور گرم راکھ ابلنے کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ کچھ ماہرین ارضیات اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ لاوا اگلنے کا یہ سلسلہ کئی ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

جمعہ کے روز زور دار دھماکوں سے آتش فشاں سے لاوا اگلنے کا نیا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث حکام ہوائی اڈا بند کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اہالیاں علاقہ کشتیوں کے ذریعے انخلا کی خاطر لمبی لمبی قطار میں انتظار کر رہے ہیں۔

آتش فشاں کی راکھ اور لاوا نکلنے سے اب تک کسی کے خطرناک حد تک زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم پالما جزیرے میں پیدا ہونے والی کیلے کی فصل کو خطرات لاحق ہوئے ہیں جس سے ہزاروں افراد کی ملازمتوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں