.

سوشل میڈیا پر مشہوری کا شوق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو مہنگا پڑ گیا

ویڈیو میں شدید فائرنگ کی آواز شامل کرنے والے دونوں افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے علاقے الجوف کی پولیس نے سنیچر کے روز رائے عامہ کو گمراہ کرنے والی ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ ویڈیو بنانے والے ملزمان القریات گورنری میں رہائش پذیر تھے اور کا تعلق پاکستان بتایا جاتا ہے۔ ان کی عمریں تیس سال کے لگ بھگ ہیں۔

الجوف ریجن پولیس کے ترجمان کرنل یزید النومس نے پبلک سکیورٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں بتایا کہ ایک دکان کے سامنے بنائی گئی ویڈیو میں شدید فائرنگ کی آواز کو شامل کیا گیا تاکہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو سکے۔

دونوں ملزموں کا گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے دونوں کو پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو آن لائن ویب سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس سے دیکھنے والوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔