وڈیو: بھارتی طیارہ پیدل چلنے والوں کے پُل کے نیچے پھنس گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے دارالحکومت میں ایک طیارے کی منتقلی کی کارروائی کے دوران میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب ایک طیارے کو زمینی طور پر نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے ایک دوسری جگہ لے جایا جا رہا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ Indian Express کے مطابق مذکورہ طیارے کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئے۔ ان وڈیو کلپوں اور تصاویر میں طیارے کو نئی دہلی میں پیدل چلنے والوں کے ایک پُل کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارے کی بلندی کے سبب وہ مذکورہ پُل کے نیچے سے نہیں گزر سکا۔

دوسری جانب طیارے کے مالک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر اس واقعے کی وڈیو پھیل جانا حیران کن بات ہے۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ وہ پرانے طیاروں کو پُر تعیش ریستورانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس طرح آنے والے مہنگے ٹکٹ خریدے بغیر جہاز پر سوار ہو کر کھانے پینے کے تجربے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بھارتی قومی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مطابق یہ طیارہ رجسٹرڈ نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں