.

عرفات دُنیا کا گرم ترین مقام، درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ معظمہ میں مناسک حج کا اہم مقدس میدان عرفات ان دنوں دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ہے جہاں تازہ ترین درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ [بدھ کو] مکہ معظمہ میں گرم ترین دن گذرا۔ دن کے وقت سورج کی تپش عروج پر رہی جب کہ رات کا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔ شمالی اور جنوب مغربی علاقوں میں رات ٹھنڈی ہو گی۔

المسند نے موسم پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ "eldoradoweather" کا حوالہ دیا ویب سائٹ کی معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب دُنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جب کہ مکہ معظمہ اور عرفات کا درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ عرفات مقامات مقدسہ میں وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر واقع ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے اطراف میں میدان عرفات کمان کی شکل میں ہے۔ میدان عرفات مکہ اور طائف کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔ یہ مقام مکہ مکرمہ سے 22 کلو میٹر، منیٰ سے 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔