.

سعودی عرب کے شہرالخُبرکی سڑکوں پرشیر کوگھومتے ہوئے دیکھا گیا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے جنگلی حیات (این سی ڈبلیو) نے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے کہ مشرقی شہرالخُبرکی سڑکوں پر ایک شیر کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اس کو بعد میں نشہ آور دوا دے کر بہ حفاظت پکڑ لیاگیا ہے۔

مرکز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اس کو شہر میں شیر کی موجودگی کے بارے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی۔الخُبرالدمام کے نزدیک واقع ہے اوراسے منشیات دے کراورکوئی نقصان پہنچائے بغیر پکڑلیا گیا تھا۔حیوانات کے ماہرڈاکٹروں کے زیرنگرانی ایک پناہ گاہ میں کامیابی سے منتقل کردیا گیا ہے۔

آن لائن زیرگردش ایک ویڈیو میں شیر کو ایک گھر کے باہر فٹ پاتھ پر ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔اس کو دو راہگیر دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خطرناک جانوروں کوملکیت میں رکھنا غیرقانونی ہے۔ان میں تمام ’’شکاری‘‘جنگلی جانور شامل ہیں۔سعودی گزٹ کے مطابق خلافِ قانون ہونے کے باوجود جنگلی جانورمملکت میں مقبول عام ہیں،انھیں پالتوجانورکے طور پر رکھا جاتا ہے اور چیتا 6000 ڈالر تک میں فروخت ہوتا ہے۔

15 اپریل کو سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک شخص کو گھر میں رکھے شیر نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔اس شخص نے شیرکو اپنی نجی رہائش گاہ میں رکھا ہوا تھا اوراس کو دو ماہ قبل اس کے ایک دوست نے یہ شیر تحفے میں دیا تھا۔ اس کے ایک رشتہ دارنے العربیہ کوبتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کوطلب کیا گیا تھا اوراس نے شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔