سعودی عرب میں کرونا ’ایس اوپیز‘ میں نرمی، کھلے مقامات میں ماسک کی پابندی ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کرونا کے اثرات میں کمی کے بعد عالمی وبا کے حوالے سے اختیار کردہ ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی ہے۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مملکت میں کرونا ویکسیی نیشن کی کامیاب مہم، متاثرین کی تعداد میں نمایاں کمی اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ سفارشات کی روشنی میں 17 اکتوبر 2021 سے صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر میں نرمی کی منظوری دی گئی ہے۔ اس ضمن میں پبلک مقامات پرماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے واضح کیا کہ اب کھلی جگہوں پر ماسک پہننے کی پابند نہیں ہے- تاہم بند مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی برقرار ہے۔

دو خوراکیں لگوانے والے والوں کے لیے نرمی

ذرائع نے نشاندہی کی کہ احتیاطی تدابیر ان لوگوں کے لیے نرم کی گئی ہیں جو کووڈ۔۱۹ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

مسجد حرام میں پوری گنجائش کے تحت نمازیوں کو عبادت کی اجازت ہو گی تاہم نمازیوں اور زائرین کو تمام اوقات میں مسجد حرام کی حدود میں ماسک پہننا ہو گا۔ اس کے علاوہ انہیں’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ میں سے کسی ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی تاکہ وہ ایک ہی وقت میں موجودہ تعداد ہوتے ہوئے عمرہ ادا کر سکیں۔

مسجد نبویﷺ کی مکمل گنجائش کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم مسجد نبویﷺ کے تمام حصوں میں ماسک پہننا، اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔

دو خوراکیں لگوانے والے تمام افراد کے لیے پبلک مقامات مساجد، ریستورانوں، سینیما گھروں اور ٹرانسپورٹ سروسز میں سماجی دوری کے پروٹوکول پر عمل درآمد کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

تمام شادی ہالز میں شادی بیاہ کی اجازت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مہمانوں کی تعداد کی کوئی قید نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں