سعودی عرب میں آرامکو اور ٹوٹل انرجیز کے پٹرول پمپ کھل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی پیڑوکیمکل کمپنی آرامکو اور فرانس کی کثیر ملکی پیٹرولیم کمپنی ٹوٹل انرجیز نے مملکت میں مشترکہ پروجیکٹ کے تحت ریاض اور سیھات میں پہلے دو پٹرول سٹیشنوں کا افتتاح کیا ہے۔ آرامکو اور ٹوٹل مملکت میں پٹرول سٹیشنوں کی بڑی چین قائم کرنے جارہی ہیں۔

آرامکو نے بیان میں کہا کہ اس نے ٹوٹل انرجیز کے ساتھ 2019 میں ایک مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت مملکت بھر میں 270 پٹرول سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

Advertisement
سعودی آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر
سعودی آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر

بیان میں کہا گیا کہ یہ مختلف نوعیت کے ہوں گے اور عالمی معیار کے حامل ہوں گے- دونوں کمپنیاں برابر کی حصہ دار ہوں گی۔
آرامکو کا کہنا ہے کہ پٹرول سٹیشن سعودی آرامکو اور ٹوٹل انرجیز کے کمرشل مارکوں کے ساتھ کام کریں گے۔ دونوں کمپنیاں آئل ٹینکرز کو فیول فراہم کریں گی اور اعلی معیار کے مطابق منفرد سہولیات مہیا کریں گی۔

سعودی آرامکو کے چیئرمین انجینیئر امین الناصر نے اس موقع پر کہا کہ سعودی آرامکو مشرقی ایشیا اور شمالی امریکہ میں ہزاروں پٹرول سٹیشن قائم کیے ہوئے ہے۔ مملکت میں کمرشل مارکے کے ساتھ پہلی بار پٹرول سٹیشن قائم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹے عشرے میں آرامکو سعودی عرب میں پٹرول سٹیشن کھولے ہوئے تھی اس کے بعد کاروبار بند کردیا تھا۔
سعودی آرامکو اور ٹوٹل انرجیز مشترکہ پروجیکٹ کے تحت سعودی شہریوں کو اچھی تنخواہ پر روزگار فراہم کریں گی۔

دونوں کمپنیاں صارفین کو پٹرول سٹیشنوں سے متعلق تمام سہولتیں فراہم کریں گی
دونوں کمپنیاں صارفین کو پٹرول سٹیشنوں سے متعلق تمام سہولتیں فراہم کریں گی

دونوں کمپنیاں صارفین کو پٹرول سٹیشنوں کے تحت آنے والی تمام سہولتیں فراہم کریں گی۔ ٹوٹل انرجیز سٹیشنوں پر ’بونجور‘ کافی شاپ کھلیں گی جبکہ سعودی آرامکو اپنے ہر پٹرول سٹیشنپر ’فی کافی’ قہوہ خانہ کھولے گی۔ پٹرول سٹیشنوں کو شمسی توانائی سے چلایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں