انڈونیشیا میں بیوی کو جلا کر مارنے کے الزام میں سعودی شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

انڈونیشیا میں پولیس نے 29 سالہ سعودی شہری کو 21 سالہ انڈونیشیی بیوی کو زد وکوب اور جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

میاں بیوی کے درمیان سیانگور شہر میں واقع مکان میں جھگڑا ہوا تھا۔

Advertisement

انڈونیشی جریدے ردرسکابومی [radarsukabumi] کے مطابق ’مقتولہ کا جسم 99 فیصد جھلسا ہوا پایا گیا ہے‘۔ جریدے کے مطابق ’سعودی شہری نے قتل کی منصوبہ بندی کئی روز سے کر رکھی تھی۔ آتش گیر مادہ آن لائن خریدا تاہم سعودی شہری نے اس الزام کی تردید کی ہے‘۔

سعودی شہری کا کہنا ہے کہ’ آتش گیر مادہ گھر کے فرش کی صفائی کے لیے منگوایا تھا اور اسی میں استعمال کیا‘۔

انڈونیشی پولیس نے بتایا کہ’ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ’غیرت کے نام پر قتل‘ کی واردات لگتی ہے۔ سعودی نے واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے ایئرپورٹ پر ٹکٹ خریدتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا‘۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ’سعودی شہری کو قتل کے شبے میں واردات کے سات گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا۔ اسباب کا پتہ لگانے کے لیے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے‘ ۔

مقبول خبریں اہم خبریں