سعودی عرب: غیر قانونی طور پر شیر رکھنے کے الزام میں شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی اسپیشل فورسز برائے ماحولیاتی تحفظ کے سرکاری ترجمان میجر راید المالکی نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کلپ کے بعد اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو غیر قانونی طور پر شیر رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک لگژری گاڑی پر نایاب نسل کے شیر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نایاب نسل کے شیر کو اپنے پاس رکھنا، ان کی تجارت یا انہیں نقصان پہنچانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار جانداروں کی خرید وفروخت قابل سزا جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب شخص کو 30 ملین ریال جرمانہ اور یا دس سال قید یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں