دبئی میں ’نایاب زائر‘وہیل کی آمد،شیخ حمدان نے ویڈیوشیئرکردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی کی بندرگاہ پر آبی ممالیہ جانور وہیل کو دیکھا گیا ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اتوار کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ’’نایاب زائر‘‘کی تصویراورویڈیو شیئرکی ہے۔

شیخ حمدان جانوروں کے بارے میں اپنی انسیت اورعلم کے باعث جانے جاتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ یہ مخلوق برائیڈ کی وہیل تھی۔

انھوں نے لکھا کہ ’’ یہ فی الواقع دیکھنے کی ایک نایاب اور خوب صورت مخلوق ہے‘‘۔

وہیل متحدہ عرب امارات میں شاذو نادرہی دیکھی جاتی ہیں۔ ابوظبی حکام نے گذشتہ سال اکتوبراور دسمبر میں اپنی ساحلی حدود میں وہیل دیکھنے کی اطلاع دی تھی۔

تب ابوظبی کی ماحولیات ایجنسی (ای اے ڈی) نے کہا تھا کہ وہیلوں کی موجودگی ملک کے پانیوں کی ’’صحت اورمعیار‘‘کی نشان دہی کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں