سوڈان میں مصالحت کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں: او آئی سی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسلمان ملکوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے اقوام متحدہ کی جانب سے سوڈانی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی سرپرستی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے سوڈانی سیاسی جماعتوں اور فوج کے درمیان مذاکرات کے عمل کو سہل بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس کا مقصد موجودہ بحران کے خاتمہ، جمہوریت قیام اور امن کی طرف پائیدار راستہ طے کرنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنا کے لیے ہے۔

جنرل سیکرٹریٹ نے سوڈانی فریقوں کے درمیان مذاکرات اور مفاہمت کی حمایت میں تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی نے سوڈانی عوام کے اعلیٰ ترین مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سوڈان میں دیرپا قیام امن، جمہوریت، سلامتی اور ترقی کے لیے ان کی امنگوں اور عبوری دور میں مذاکرات کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں