کرونا کیسز میں اضافہ: روضہ رسولﷺ پر حاضری کے اجازت نامے مردوں تک محدود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات میں وزارت حج وعمرہ کے حوالے بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ ﷺ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی ہے- ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا-

وزارت حج وعمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں- انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی-

وزارت حج وعمرہ کے حوالے سے روزنامہ عکاظ نے بتایا ہے کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام کے لیے حاضری اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جا سکتا ہے- اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا- اس سے قبل نہیں-

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جہاں تک مسجد نبوی میں فرض نمازوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں- البتہ روضہ شریفہ میں نماز اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے-

وزارت نے تاکید کی ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا- امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابشر سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کیے ہوئے ہو اور توکلنا ایپ میں صحت حالت ’محصن‘ درج ہو-

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں