.

وڈیو: بادلوں کے مکہ کلاک ٹاور سے معانقے کا دل کش منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکرمہ مکرمہ میں مسجد حرام کے پڑوس میں واقع کلاک ٹاور کا ایک خوب صورت منظر گردش میں آ رہا ہے۔

الاخباریہ نیوز چینل کی جانب سے ایک وڈیو کلپ جاری کیا گیا۔ اس وڈیو میں نیچے پرواز کرتے بادلوں کے حسین مناظر شامل ہیں جو مشہور اور فلک بوس کلاک ٹاور سے معانقہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران میں بادلوں نے ٹاور کی چوٹی پر نصب ہلال کو بھی ڈھانپ لیا۔ ٹاور میں نصب گھڑی کے سامنے والے حصے کا قُطر 40 میٹر سے زیادہ ہے اور یہ 400 میٹر کی بلندی پر نصب ہے۔ اس گھڑی کو مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ آج (جمعے کے روز) مکہ مکرمہ صوبے کے بعض حصوں کے علاوہ مدینہ منورہ ، حائل ، قصیم ، ریاض اور الشرقیہ صوبوں میں بھی تند و تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں