امریکی نیوز چینل کی خاتون رپورٹر کو آن کیمرہ لائیو فونو کے دوران گاڑی نے ٹکر مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ میں ایک خاتون ٹی وی رپورٹر اپنے چینل کو براہ راست خبریں دیتے ہوئے اس وقت خود ’خبر‘ بن گئیں جب ان کے قریب سے گذرنے والی ایک گاڑی نے انہیں ٹکر ماری دی جس سے وہ زمین پر گر پڑیں، تاہم رپورٹر نے اپنے اوسان بحال رکھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ایک مقامی نیوز چینل wsaz سے وابستہ نوجوان خاتون صحافی ٹوری یورگی سڑک کنارے کھڑی ہو کر ریاست ویسٹ ورجینیا میں پانی کی بندش سے متعلق آن کیمرہ لائیو فونو دے رہی تھیں کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی۔

چینل کے نیوز روم میں بلیٹن پیش کرنے والے مرد نیوز اینکر نے رپورٹر کو اچانک سکرین سے غائب ہوتا دیکھا تو ان کے چہرے کی ہوائیں اڑ گئیں، تاہم جونہی ٹوری نے خود کو سنبھال کر نیوز اینکر کو اپنی خریت کی اطلاع دی تو ان کی جان میں جان آئی۔ ٹوری نے اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرے ساتھ کوئی پہلا حادثہ نہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں