مشرقِ اوسط میں برفانی طوفان؛سردترین موسم میں لوگ برف باری سے خوش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشرقِ اوسط کے بہت سے ملکوں میں بدھ کو شدید برف باری ہوئی ہے،خطے میں آنے والے برفانی طوفان سے شام، لبنان، اردن اور مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے متاثر ہوئے ہیں اوروہاں کے مکین گذشتہ کئی برس کے بعد سردترین موسم کا سامنا کررہے ہیں لیکن لوگ برف باری سے لطف اندوزبھی ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پرصارفین نے تصاویر اور ویڈیوزشیئر کی ہیں جن میں ان مقامات پر برف باری کے نتیجے میں موسم کی شدت کو دکھایا گیا ہے،بہت سے شہروں میں سڑکیں بند ہیں اور گھروں کی چھتیں اور صحن برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

لبنان کے ساحلی علاقے اور پہاڑوں پرغیرمتوقع طورپر سفید برف کا سائبان تھا۔برف باری کی وجہ سے بہت سی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں یا ان تک محدود رسائی تھی جبکہ اسکولوں کو عارضی طورپربند کردیا گیا ہے۔

بعض علاقوں میں بچے اور بڑے گلیوں میں نکل کربرف باری سے لطف اندوز ہورہے تھے اور وہ ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک رہے تھے۔

23جنوری 2022ء کوشام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں واقع دیہی علاقے میں اندرونی بے گھر افراد کے کیمپ میں نوعمرلڑکے برف باری میں کھیل رہے ہیں۔
23جنوری 2022ء کوشام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں واقع دیہی علاقے میں اندرونی بے گھر افراد کے کیمپ میں نوعمرلڑکے برف باری میں کھیل رہے ہیں۔

عابدشعبانی نامی فلسطینی اپنے دونوں بیٹوں کو مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) سے نظرآنے والی پہاڑی پرکھیلنے کے لیے لے گئے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جب انھوں نے اپنی جیپ کوپیچھے کیا تو وہ کیچڑ میں دھنس گئی۔وہاں دوسرے والدین خود کو گرم کرنے کے لیے گیس کے کنستروں پرکافی پکا کرپی رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ’’میں نے برسوں سے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔آج کوئی اسکول نہیں، لہٰذا میں صرف بچّوں کے ساتھ برف باری سے لطف اندوز ہورہا ہوں اور برف کے گولے بنا رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک اچھی علامت ہے اوریہ ایک اچھا سال ہوگا‘‘۔

اے پی کے مطابق اسرائیلی پولیس نےبرف باری کی وجہ سے یروشلم جانے والی متعدد اہم شاہراہوں کو بند کردیا اور شہر کے اندر بس سروس بھی عارضی طور پرمعطل کردی گئی۔

واضح رہے کہ یروشلم پہنچنے سے پہلے موسم سرما میں شدت کا موجب بننے والا برفانی طوفان بحرمتوسط کے خطے سے گزرتا ہوا یونان سے ترکی میں داخل ہوا تھا اور وہاں سے شام کے علاقے میں داخل ہوا تھا۔

27 جنوری 2022ءکواردن کے دارالحکومت عمان میں واقع قدیم رومی شہنشاہ ہرقل کے نام پرگرجاگھرکے برف سے ڈھکے ستونوں کے درمیان لڑکے برف سے کھیل رہے ہیں۔
27 جنوری 2022ءکواردن کے دارالحکومت عمان میں واقع قدیم رومی شہنشاہ ہرقل کے نام پرگرجاگھرکے برف سے ڈھکے ستونوں کے درمیان لڑکے برف سے کھیل رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں