پیرس سے العلا کے لیے پہلی براہ راست پرواز کا مملکت میں پرتپاک خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا کے پرنس عبدالمجید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیرس سے السعودیہ کی پہلی براہ راست پرواز پہنچی ہے۔

پیرس کے چارلس ڈیگال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کی پرواز سے 75 یورپی سیاح جمعے کی شام پہنچے ہیں۔ وہ العلا کے تاریخی مقامات کی سیاحت کریں گے۔

0008_AlUla_Moments_Paris_Flight_HP
0008_AlUla_Moments_Paris_Flight_HP

العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کا خیر مقدم العلا کی ثقافت اور تاریخی ورثے سے پوری دنیا کو متعارف کرانے کے پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ العلا ایئرپورٹ سے مارچ 2021 میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوا تھا۔

العلا رائل کمیشن نے السعودیہ کی پیرس سے آنے والی پرواز سے آنے والے یورپی سیاحوں کا خیر مقدم کیا اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

پیرس سے العلا کی افتتاحی پرواز
پیرس سے العلا کی افتتاحی پرواز

فرانسیسی سفیر نے العلا رائل کمیشن کے اس اقدام کا خیر مقدم کرنے ہوئے اسے سراہا ہے۔ انہوں نے عربی میں ٹویٹ کیا ’میرے پیارے فرانسیسی دوستو آو اور العلا کے خزانے دریافت کرو‘۔

پیرس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ سے 30 جنوری سے 27 مارچ تک ہر اتوار کو ایک پرواز چلائی جائے گی۔ پیرس سے العلا کا سفر کا دورانیہ پانچ گھنٹے کا ہے۔

فرانس کے شہری اور قریبی ملکوں کے سیاح اس نئے روٹ سے مستفید ہوں گے۔ العلا میں تاریخی مقامات کی سیاحت کے شائقین کے لے بہت کچھ ہے۔ یہاں وہ قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

العلا ائر پورٹ کے ڈائریکٹر اور سعودی حکام
العلا ائر پورٹ کے ڈائریکٹر اور سعودی حکام

یہاں ایک ہزار قبل مسیح پرانے متعدد تاریخی مقامات ہیں۔ العلا کا زرخیز نخلستان صحرائی پہاڑوں اور منفرد شکل و صورت کی چٹانوں کے درمیان 25 کلو میٹر کے فاصلے پر پھیلا ہوا ہے۔

العلا میں یونیسکو کے تاریخی ورثے کی فہرست پر موجود الحجر مقام بھی ہے۔ یہ اردن میں عظیم نبطی سلطنت البترا کا دوسرا شہر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں