ہے نا عجیب وغریب! آئیے آٹھ بیگمات والے تھائی فنکار سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تھائی لینڈ میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جب ایک فنکار نے اعلان کیا کہ اس کی 8 بیویاں ہیں اور ہر کوئی نارمل زندگی گزار رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے تھائی فنکار اور اس کی بیویوں کی تصاویر کی اشاعت کے بعد پوری دنیا میں اس کی آٹھ بیویوں کی خبر پھیل گئی ہے۔

اس کی بیگمات نے کہا کہ ’’ہمیں اس آدمی سے بہتر کوئی نہیں ملے گا۔ ہم ایک خوش کن خاندان ہیں اور ہم اس سے دیوانہ وار محبت کرتی ہیں۔‘‘

درایں اثنا فن کار نے انکشاف کیا کہ میری تمام بیویاں گھر کے لیے رقم فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ میں ان پر خرچ نہیں کرتا۔

شوہر اور اس کی آٹھ بیویوں کا انٹرویو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور ہزاروں لائکس کے علاوہ یو ٹیوب پر ویوز کی تعداد 3.3 ملین تک پہنچ گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں