سعودی عرب، امارات کے سربراہان کاامریکی صدرسے بات کرنے سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

برطانوی اخبار ’’انڈیپنڈنٹ‘‘ کے عربی ایڈیشن نے امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زاید آل نہیان نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے متعدد بار سعودی اور اماراتی سربراہان سے سے صدر بائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی فون کال ریسیو کرنے سے انکار کر دیا۔

امریکا، یوکرین پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اور یوکرین کے لئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ روسی تیل کی درآمد پر باضابطہ پابندی عائد کرنے کے بعد تیل کی سپلائی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے تیل کی قیمتیں 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جو 14 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں