العلا کا ’ہاٹ ایئر بالون‘ شو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے تاریخی سیاحتی مقام العلا نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ دنیا بھر میں سب سے بڑا ہاٹ ایئر بالون شو منعقد کیا گیا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیاـ

تفصیلات کے مطابق یہ کامیابی سعودی بالون آرگنائزیشن ’سحاب‘ کی شراکت سے حاصل کی جاسکی۔ اس کا اہتمام العلا میں تاریخی مقام الحجر کے قریب کیا گیا۔ اس موقع پر 142 ہاٹ ایئر بالون اڑائے گئے جن سے العلا کا آسمان روشنیوں سے جگمگا گیا۔



یہاں 2019 میں بھی ہاٹ ایئر بالون شو منعقد کیا گیا تھا اس وقت 100 غبارے اڑائے گئے تھے یہ اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ تھا۔ اس بار 142 بالون اڑا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

یہاں تاریخی میلے کے موقع پر العلا رائل کمیشن اور سعوی بالون آرگنائزیشن سحاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے بموجب فریقین العلا کو مملکت میں بالونز کا دارالحکومت بنائیں گے۔

ان دنوں العلا میلہ ہو رہا ہے اس کا سلسلہ 12 مارچ تک جاری رہے گا۔ میلے کا آغاز دسمبر 2021 سے ہوا تھا۔ پہلے ’طنطورہ ونٹر میلہ‘ ہوا تھا اس کے بعد ‘العلا آرٹ میلہ‘ہوا تھا اور اب ’سما العلا‘ کے نام سے تیسرا میلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں