سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کے ’’یوم پاکستان‘‘ پر تہنیتی پیغامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام میں ان کی صحت وعافیت، پاکستانی حکومت اور پاکستانی بھائیوں کی مزید ترقی وخوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ولی عہد نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام میں یوم پاکستان پر صدر کو دلی مبارکباد دی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان کی مکمل صحت وعافیت، پاکستانی حکومت اور پاکستانی بھائیوں کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دارلحکومت ریاض میں مملکت کی شناخت ’’گنڈم ٹاور‘‘ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی پرچم کے سبز اور سفید رنگ میں رنگ دیا جائے گا، جو دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا فقید المثال اظہار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں