مسجد حرام : رمضان میں 2000 مرد اور خواتین رضا کار مصروف عمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے لیے مسجد حرام میں 1500 مرد اور خواتین رضا کار کارکن مقرر کیے ہیں جو مجموعی طور پر 1.8 لاکھ گھنٹے کام کریں گے۔ ان کے علاوہ حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے زیر انتظام 500 رضا کار بھی ہیں۔

رضا کارانہ کاموں کی رابطہ کار انتظامیہ کے مطابق رمضان مبارک میں اس مقدس جگہ پر اللہ کے مہمانوں کی خدمت اعلی ترین انسانی اور سماجی عمل ہے۔ انتظامیہ کے رضا کار (24) گھنٹے مسجد حرام میں اپنی ذمے داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

مذکورہ رضا کار متعدد شعبوں میں خدمات میں مصروف ہیں۔ ان میں انتظامی، سماجی، خدماتی، آگاہی، صحت اور زبان سے متعلق امور شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں