رمضان مبارک میں حرمین شریفین کے اندر کی تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رمضان مبارک کے پہلے دس روز کے دوران میں مسجد حرام میں لی گئی تصاویر جاری کی ہیں۔

یکم سے دس رمضان کے دوران میں نمازیوں اور معتمرین کی ایک بڑی تعداد مسجد حرام اور مسجد نبوی میں موجود رہی۔ ان لوگوں نے ایمان افروز فضاؤں میں عبادات اور مناسک ادا کیے اور اللہ کے حضور گریہ زاری پیش کی۔ اس موقع پر متعلقہ انتظامیہ کے متعدد ذمے داران اور کارکنان بھی موجود رہے۔

حرمین شریفین

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان کے پہلے عشرے کے دوران میں 1.5 لاکھ سے زیادہ معتمر اور زائرین کا استقبال کیا۔ اللہ کے ان مہمانوں میں متعدد تحفے بھی تقسیم کیے گئے۔ ان میں آب زمزم ، جائے نماز اور افطار کے کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

انتظامیہ کے ایک سینئر ذمے دار عادل الاحمدی کے مطابق رمضان مبارک میں تین مرحلوں کے دوران میں مجموعی طور پر 5 لاکھ معتمرین اور زائرین کے استقبال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں