مسجد حرام اور بیت اللہ ایک ہزار میٹر کی بلندی سے کیسے دکھائی دیتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مسجد حرام میں عبادت گذاروں، زائرین اور نمازیوں کو مناسک ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو ایمانی کیفیات میں بیت اللہ میں آتے اور مقدس مقام پر عبادت کرت ہیں۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین میں نیوز ڈیپارٹمنٹ کی کیمرہ ٹیم نے سکیورٹی ایوی ایشن کے تعاون سے مسجد عظیم کی 1,000 میٹر کی اونچائی پر فضائی تصاویر اتاریں۔ اس فضائی مشاہدے میں مرکزی علاقہ اور سڑکیں، مسجد حرام اور کعبہ شریف دیکھتے جا سکتے ہیں۔

المسجد الحرام - حرم مکی مکہ مکرمہ
المسجد الحرام - حرم مکی مکہ مکرمہ

مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ دونوں میں رمضان کے مہینے میں نمازیوں اور زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

حرم مکی میں ھجوم کو کنٹرول کرنے کے شعبے کے انڈر سیکرٹری جنرل انجینیر اسامہ الحجیلی نے وضاحت کی کہ مسجد حرام کے اندر ہجوم کی نقل و حرکت کی پیروی اس منصوبے کے مطابق کی جاتی ہے تاکہ نقل وحرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ سروس کو بہتر اور فیلڈ میں پیش آنے والی رکاوٹوں یا مسائل سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

المسجد الحرام - الحرم المكي مكة المكرمة
المسجد الحرام - الحرم المكي مكة المكرمة

مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کے بڑے ہجوم کی موجودگی میں پیدا ہونے والی کسی بھی پریشانی کا جواب دینے کے لیے حرم کے اندر فیلڈ ٹیمیں تعینات ہیں۔

ماہ صیام کے پہلے عشرے میں زمزم کا پانی بہت زیادہ موجود تھا۔ اس لیے پہلے دس دنوں کے دوران مسجد حرام میں روزہ داروں کے لیے 5 ملین لیٹر زمزم کا پانی فراہم کیا گیا اور آخری دنوں میں یہ تعداد دوگنی ہونے کی امید ہے۔

المسجد الحرام - الحرم المكي مكة المكرمة
المسجد الحرام - الحرم المكي مكة المكرمة

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے درجنوں معیاری فیلڈ اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ رمضان کی پہلے عشرے کے دوران صدارتی یوتھ کونسل کے ترقیاتی مکالمے کے پروگرام سمیت اور اس کے بعد آنے والے دنوں میں درجنوں اقدامات کیے جائیں گے۔

المسجد الحرام - الحرم المكي مكة المكرمة
المسجد الحرام - الحرم المكي مكة المكرمة
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں