المسجد الحرام میں 68 مصلے خواتین کے لیے مختص کر دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے المسجد الحرام میں خواتین کے لیے 68 مصلے مختص کیے ہیں۔ 120 سے زیادہ نگراں خواتین چار شفٹوں میں خواتین کے لیے مختص مصلوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کے لیے مختص مصلوں کے حوالے سے بتایا کہ ’ان میں سے 20 مطاف کے صحن، شاہ فہد والی توسیع اور بیسمنٹ میں ہیں جبکہ 48 مصلے المسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں مختص کیے گئے ہیں‘۔

المسجد الحرام میں خواتین کو منظم شکل میں طواف، صفا ومروہ کی سعی اور عبادت کے انتظامات کرنے والے ادارے کی معاون سیکریٹری نوف محمد علی قحل نے بتایا کہ خواتین کو طواف، سعی اور نماز کے لیے مربوط انداز میں بھیجنے کا باقاعدہ پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ کام خواتین کرا رہی ہیں، اہلکار خواتین تربیت یافتہ ہیں‘۔ نوف محمد علی قحل نے کہا کہ ’المسجد الحرام میں زائر خواتین کو منظم کرنے کا کام متعدد ادارے مل ادا کر رہے ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں