’ونگزآف ویژن 2030‘: سعودی ایئرلائن کے ذریعے2022 میں اب تک 51لاکھ مہمانوں کاسفر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کے ذریعے 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 51 لاکھ مہمانوں نے سفر کیا ہے۔یہ تعداد گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مسافروں میں 75 فی صد اضافے کی نمایندگی کرتی ہے۔

فضائی کمپنی کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ السعودیہ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 40 ہزار سے زیادہ پروازیں چلائی ہیں جو 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 44 فی صد زیادہ ہیں۔

ایئرلائن کے ڈائریکٹرجنرل ابراہیم العمر نے کہا کہ ’’جیسے جیسے سفر کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، السعودیہ 2022 کے دوران میں اپنے نیٹ ورک کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور نئی منازل متعارف کرائے گی‘‘۔

العمرنے مزید کہا کہ یہ حکمتِ عملی خاص طور پرمملکت کے میگا پروجیکٹس اور سیاحت کی صنعت کے لیے تبدیلی کے ایجنڈے کی روشنی میں اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ہم ’ونگزآف وژن 2030‘ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور دنیا کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

سعودی ایئرلائن کے 144 طیاروں پر مشتمل بیڑے نے اس عرصے کے دوران میں مجموعی طورپر 101,600 گھنٹے پروازیں کی ہیں جو گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 77 فی صد اضافہ ہے۔

السعودیہ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) کیپٹن ابراہیم کوشی نے کہا کہ سفری ٹریفک کے مضبوط نتائج ایئرلائن کے عملہ کی بھرپورکوششوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ کمپنی کی کووِڈکی وبا سے قبل کی سطح کی سرگرمی میں واپسی میں ایک قوتِ محرکہ رہے ہیں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے مانگ میں اضافہ ہوا ہے، ہماری مضبوط ایئرلائن کی کاروباری بنیادی چیزیں ہماری کارکردگی میں نمایاں بہتری میں تبدیل ہوچکی ہیں۔یہ کامیابی ہمارے محنتی ملازمین کے عزم اور ہماری کاروباری چابک دستی سے ممکن ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران میں سعودی عرب نے متعدد دلچسپ تفریحی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا ہے اور ان کی وجہ سے مملکت کا سفر کرنے والے غیرملکی مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو اہے۔

منگل کو فضائی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی سفر میں نمایاں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مملکت وَبا کے دور سے مکمل بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

السعودیہ نے حال ہی میں مصروف موسم گرما کی توقع میں اپنے عالمی نیٹ ورک کے لیے کئی نئی منزلوں کا اعلان کیا ہے۔ان میں بینکاک، بارسلونا، ملاگا (اسپین)، مراکش شہر(مملکت مراکش کا چوتھا بڑا شہر)، ماسکو، سیول، اینٹیبے (یوگنڈا)، ایمسٹرڈیم، شکاگو اور مائیکونوس (یونان)شامل ہیں۔ مزید برآں، سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی بڑھتی ہوئی مانگ کو پوراکرنے کے لیے جہاں ضروری ہوا، اضافی پروازیں چلانے اور نشستیں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں