ابھا نے ژالہ باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے پر فضا مقام ابھا میں برفباری کے مناظر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بارش کے بعد ابھا شہر کے شمال بللحمر اور بیحان تحصیل میں برفباری ہوئی ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے بعض بالائی مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔

قصیم، حائل اور ریاض ریجنوں میں بعض مقامات پر گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگی۔ مشرقی ریجن کے شمالی مقامات بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں