رمضان میں مسجدنبوی ﷺمیں خوشبو کے لیے17 کلوعود،9 لیٹرعود کے تیل کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کورمضان المبارک میں معطر اور مصفا رکھنے کے لیے اب تک17 کلوعود اور9 لیٹرعود کے تیل کا استعمال کیا گیا ہے۔

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمے دار صدارت عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادارہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی مسجد نبوی ﷺ میں خوشبوداردھونی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس نے مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں دھونی دینے کے لیے عودکی اعلیٰ قسم کا استعمال کیا ہے اور پورے رمضان میں مردوں اور خواتین کے حصوں میں زائرین کے لیے عود کے تیل کے علاوہ اعلیٰ قسم کی کستوری اور خوشبو کا استعمال کیا ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے سربراہ عمربن عبدالعزیز الہندی نے کہا کہ انتظامیہ نے رمضان المبارک کے گذشتہ عرصے کے دوران میں مسجد میں دھونی سے خوشبو پھیلانے کے لیے 850 دورمکمل کیے ہیں۔ یہ عمل ادارے کی جانب سے زائرین کی راحت ،مسجد کے تقدس اور صفائی ستھرائی کے منصوبے کاحصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں