مسجد حرام میں نصب اسپیکروں کی آواز نصف کلومیٹر تک پہنچانے کے انتظامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عمرمی صدارت برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ ایجنسی برائے تکنیکی اور آپریشنل امور، دیکھ بھال اور سہولیات کے انتظام نے مسجد حرام کی حدود میں نمازیوں کی آسانی کی خاطر مسجد کے گرد نصف کلومیٹر تک اذان، نماز اور خطبات کی آڈیو کوریج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

مسجد اور اس کے آس پاس کے چوکوں کا رقبہ 533.6 مربع میٹر ہے۔ اس کے علاوہ تمام جہتوں سے مرکزی علاقے کی طرف جانے والے راستوں تک آڈیو کوریج فراہم کی گئی ہے۔ یہ راستے پانچ کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔

مسجد حرام میں نصب صوتی نظام دُنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹمز میں سے ایک ہے۔ یہ حساسیت کے ساتھ جدید اینٹینا کے ذریعے کام کرتا ہے جو جگہ کی ضروریات کے مطابق ہے۔ اس کی تیاری میں جدید آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسے اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین اور عملہ آپریٹ کرتا ہے تاکہ آڈیو سگنلز اس سسٹم کے ذریعے مقدس گھر میں آنے والوں تک پوری وضاحت اور مٹھاس کے ساتھ پہنچایا جائے۔

اس وقت مسجد حرام میں تقریبا 7,500 اسپیکرز نصب ہیں جو مسجد حرام کے ہال، گیلریوں، راہ داریوں اور اطراف کے دیگر مقامات تک آواز کی رسائی کو یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں